اسلام آباد (پی این آئی) سرکاری ملازمت کے خواہشمند بیروزگار نوجوانوں کیلئے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت نےوفاقی محکموں اور وزارتوں کی خالی اسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا ہے۔
ان بھرتیوں کیلئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے این او سی جاری کردیے ہیں۔سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر پاکستان رینجرز ( سندھ رجمنٹ ) میں گریڈ 1 سے13تک کی 1406خالی ا سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے۔”جنگ ” کے مطابق وزیراعظم معائنہ کمیشن کی 12 اور وفاقی وزارتِ قومی صحت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی 160،گریڈ 15 تک کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔ وزارتِ قومی صحت کی 160 خالی اسامیاں وزارتِ قومی صحت کے مختلف کیڈرز میں ہیں۔وزارت دفاع کی گریڈ 1 سے 15 تک کی 17اسا میوں اور فنا نس ڈویژن کے ماتحت اداروں کی 597آسامیوں کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ ان میں 89اسسٹنٹ سیونگز افسر اور 342جونیئر سیونگز افسر شامل ہیں۔
وزارت پیٹرولیم میں گریڈ 1 سے 15 تک کی 11 اور وزارت دفاع میں 465سویلین اسامیوں پر بھرتی کیا جا ئے گی۔ وفاقی نظامت تعلیمات ( وزارت دفاع) کی 5اور جیالوجیکل سروے آف پا کستان میں 2 ا سامیوں پر بھرتی کیلئے این او سی دیاگیا ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے این او سی کے جاری کردہ آفس میمورنڈم کے مطابق خالی اسامیوں پر بھرتی کیلئے جاری کردہ این او سی 6 ماہ تک کیلئے مؤثر ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں