لاہور میں آج عام تعطیل

لاہور(پی این آئی)لاہور میں آج عام تعطیل۔۔۔ایران کے صدر ابراہیم رئیسی لاہور پہنچ گئے۔ وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال کیا اور مہمانوں کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہاسینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن سمیت دیگر حکام ایئرپورٹ پر موجود تھے۔اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد پر آج شہر میں عام تعطیل ہے۔لاہور میں آج سرکاری و نجی ادارے بند ہیں، ایرانی صدر کے آنے پر شہر کی مخصوص سڑکیں بند رکھی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close