ڈرون کیمروں کے استعمال پر پابندی عائد

کراچی(پی این آئی)ایرانی صدر کی شہرقائدآمد کے موقع پر شہر میں 7 روز کیلئے ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اپریل سے 28 اپریل تک شہر بھر میں ڈرون اڑانے پر دفعہ 144نافذ کردی گئی، ڈرون اڑانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کل کراچی میں غیرملکی معززین کی آمد پر مختلف راستے بند کیے گئے ہیں۔ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت کیلئے تمام ٹرینیں ڈرگ روڈ اور لانڈھی اسٹیشن پر 2 منٹ کا اسٹاپ کریں گی۔یہ سہولت صرف کل 23 اپریل کیلئے مہیا کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں