پنجاب کے بعد ایک اور صوبائی حکومت کا ایئرایمبولینس شروع کرنے کا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنےکا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نےکہا ہےکہ حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانےکا فیصلہ کیا ہے، حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جا ئےگا۔میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز ائیر ایمبولینس مریضوں کی ہنگامی منتقلی کے لیے متعین ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close