سندھ حکومت نے خواتین کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (پی این آئی)سندھ حکومت نے خواتین کیلئے 2 ماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔

کراچی میں محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت خواتین کے لیے مخصوص پنک بسوں کے نئے فلیٹ کی شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور،صوبائی وزراء شرجیل میمن،ناصر شاہ اور میئر مرتضیٰ وہاب نے شرکت کی۔صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی خواہش پر سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے خواتین کیلئے دوماہ تک پنک بس سروس مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔اس تقریب میں موجود شرجیل میمن نے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں