مخصوص نشستیں، خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرحلف برداری کا معاملہ صوبائی حکومت پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گی۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے نومنتخب ممبران سے پشاور ہائی کورٹ کے حلف برداری حکم کے خلاف کو صوبائی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کےمطابق خیبر پختونخواکابینہ نےسپریم کورٹ جانےکی منظوری دی ہے،صوبائی حکومت کاکہنا ہےکہ سپریم کورٹ کےفیصلےتک صوبائی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جائےگا،پشاور ہائی کور ٹ نےاپنےمخصوص نشست کےتفصیلی فیصلےمیں وزیراعلی کے پی اورکابینہ کو 14دن کے اندر اسمبلی اجلاس بلانے کا حکم دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close