لاہور، ماں نے 2 ماہ کی بیٹی مار دی

لاہور(پی این آئی)لاہور، ماں نے 2 ماہ کی بیٹی مار دی۔۔۔۔لاہور میں جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ماں نے مبینہ طور پر 2 ماہ کی بچی کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق 2 ماہ کی دعا فاطمہ کو مبینہ طور پر گلا دبا کر قتل کیا گیا، واقعہ گھریلو لڑائی جھڑے کے دوران پیش آیا۔پولیس نے ملزمہ کو حراست میں لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، بچی کی لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 ماہ کی بچی کا قتل انتہائی افسوس ناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ والدین اپنے جھگڑوں میں بچوں کو قتل کرنے کے بجائے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا کریں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close