نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش

ممبئی(ی این آئی)نیوز اینکر خبریں پڑھتے ہوئے بے ہوش۔۔۔۔بھارتی نیوز اینکر موسم کی خبریں پڑھتے پڑھتے بےہوش ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ان دنوں ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت 40 سے 46 ڈگری کے درمیان ہے۔بھارتی نشریاتی ادارے دوردرشن کے کلکتہ اسٹیشن سے وابستہ لوپا مُدرا سِنہا نامی نیوز اینکر نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔مذکورہ ویڈیو میں انہیں موسم کی خبریں پڑھتے پڑھتے بے ہوش ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں نیوز اینکر بنگالی زبان میں ہیٹ ویو کی اپ ڈیٹ ناظرین کو بتا رہی تھی کہ خود اسٹوڈیو کی گرمی برداشت نہ کرسکی اور ان کا بلڈ پریشر لو ہوگیا جس کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز اینکر اچانک بےہوش ہونے سے قبل ٹیلی پُرمپٹر سے خبریں پڑھتے پڑھتے کہنے لگی کہ ’مجھے کچھ دکھائی نہیں دے رہا، آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا ہے‘۔تاہم اب نیوز اینکر نے سوشل میڈیا پر اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خبریں پڑھتے ہوئے اپنے ساتھ پانی کی بوتل نہیں رکھ سکتی اور عام طور سے اس کی ضرورت بھی نہیں ہوتی۔انہوں نے بتایا کہ اس دن گرمی بھی زیادہ تھی اور کمزوری بھی محسوس ہو رہی تھی، میں نے سوچا کچھ نہیں ہوگا، میں بلیٹن مکمل کرلوں گی مگر اس دوران میرا بلڈ پریشر لو ہوگیا جس کی وجہ سے میں بے ہوش ہوگئی تھی لیکن اب بہتر ہوں۔۔۔۔

close