پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایکشن ، گرفتاریاں کر لی گئیں

ظفروال(پی این آئی)ظفر وال میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے جھگڑے کے دوران ن لیگی کارکن سر میں ڈنڈا لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا جس پروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ ناروال میں جاں بحق لیگی کارکن محمد یوسف کے قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،پی ٹی آئی کی غنڈہ گردی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،محمد یوسف کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں،سیاست خدمت اور اصلاح کا نام ہے تشدد اور عدم برداشت کا نہیں، سیاست میں تشدد لانے والے ہی قوم کے اصل دشمن ہیں۔ یاد رہے کہ ظفروال میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کےکارکنان کےدرمیان جھگڑا ہوگیا۔ اس دوران ساٹھ سالہ شخص سرپرڈنڈا لگنے سے جاں بحق ہوگیا ہے۔پولیس کےمطابق جھگڑے کےدوران زخمی 60 سالہ شہری اسپتال میں دم توڑ گیا۔ریسکیو ذرائع کےمطابق 60 سالہ شخص کے سر پر ڈنڈا لگاتھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close