ہراسانی مقدمے کیلئے گئی عورت گداگر قرار دے دیا

کراچی(پی این آئی) ہراسانی مقدمے کیلئے گئی عورت گداگر قرار دے دیا۔۔۔کراچی پولیس نے ہراسانی کے مقدمے کے اندراج کےلیے گئی عورت کو گداگر بنادیا۔کراچی پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروا کر خاتون کو بھکاری قرار دے دیا اور بتایا کہ معاملہ گداگروں کے درمیان حدود کے تنازع کا ہے۔عدالت سے ہراسانی کے خلاف اندراجِ مقدمہ کی درخواست خارج کروادی۔درخواست گزار امیراں خاتون نے جیو نیوز سے گفتگو میں پولیس رپورٹ کو گمراہ کن قرار دیا اور کہا کہ بھیک نہیں مانگتی، گھروں میں کام کرکے گزر بسر ہوتی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے گزشتہ روز سعید آباد تھانے کی رپورٹ کی بنیاد پر امیراں خاتون کی 3 ملزمان کے خلاف ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close