آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی ،آخرکار معاملات طے پاگئے

اسلام آباد (پی این آئی ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے آئی جی کی تعیناتی کے معاملے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت میں معاملات طے پا گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کو پیرکو ریلیو کردیا جائے گا، جس کے بعد علی ناصر رضوی منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ علی ناصر رضوی اس وقت ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب نے وزارت داخلہ کو ایک انتباہ بھی جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پنجاب سےکوئی افسر درکار ہو تو وزیراعلیٰ سے پیشگی اجازت لینا ہوگی کیوں کہ پنجاب میں پہلے ہی افسران کی کمی ہے، اس لیے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اپنے افسران سے استفادہ کرے۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومت نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آئی جی اسلام آباد کے تبادلے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کیا، جس کے بعد سابق آئی جی آئی جی اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا، اکبر ناصر جان کی جگہ علی ناصر رضوی کو انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد تعینات کیا گیا تاہم نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک چارج نہیں لیا۔

close