گنڈاپور کا حلیہ ہی ٹک ٹاکر والا، جوابی وار

پشاور(پی این آئی)گنڈاپور کا حلیہ ہی ٹک ٹاکر والا، جوابی وار۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے متعلق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے تبصرے پر جوابی وار کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا تو حلیہ ہی وزیراعلیٰ والا نہیں بلکہ ٹک ٹاکروالا ہے۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علی امین گنڈاپور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہیں مریم نواز کی کاپی کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مریم نواز نے جو کہا اس پر عمل کیا، آپکو بھی روٹی سستی کرنے کا یاد کروایا۔

بیرسٹرسیف کومخاطب کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آپ کا صابن سلو ہے کیا؟ یاد نہیں کہ صحت کارڈ 2015 میں نواز شریف نے لانچ کیا تھا، آپ نے تو بھنگ کی فیکٹریاں لگائی تھیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپکی کارکردگی یہ ہے کہ آپ نے سوشل ویلفیئر کی عمارتوں پر قبضہ کر کے وہاں نشئی ٹھہرائے ہوئے تھے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ مریم نواز پنجاب کی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی کارکردگی ٹک ٹاک کیلئے ہوتی ہے، مریم نواز عوام کی خدمت کریں ٹک ٹاکر نہ بنیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close