بیرون ملک جاکر روزی کمانے کا شوق شہری کو مہنگا پڑ گیا

کراچی(پی این آئی)بیرون ملک جاکر روزی کمانے اور زندگی بنانے کے خواہش مند کراچی کے نوجوان مبینہ فراڈ کا شکار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد کا کہنا ہےکہ ڈیفنس فیز 8 میں نجی کمپنی نے سعودی عرب اور دبئی میں ملازمت کیلئے رقم لی، عید کے بعد کمپنی کےدفتر پہنچے تو تالا لگا ہوا تھا۔متاثرہ افراد کے مطابق کمپنی کا مالک 2 کروڑ روپے سے زائد لے کر فرار ہوگیا۔80 سے زائد متاثرہ نوجوانوں نے قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانے سے رجوع کرلیا ہے جس کے بعد پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close