ڈاکوؤں کی یلغار

کراچی(پی این آئی)ڈاکوؤں کی یلغار۔۔۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی رہنما نسرین جلیل نے کہا ہے کہ کراچی پر ڈاکوؤں کی یلغار ہو گئی ہے۔کراچی میں علی خورشیدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نسرین جلیل نے کہا کہ ہم لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں۔نسرین جلیل کا کہنا ہے کہ عوام کے غم و غصے کو روکنا ہمارے بس میں نہیں، یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کس قسم کی حکومت ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علی خورشیدی نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم سے کوئی گلی شاہراہ محفوظ نہیں، اس سال کے تین ماہ میں 59 افراد قتل ہوچکے ہیں، پولیس یہاں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ وزیر کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم خوامخواہ واویلا کر رہی ہے، 700 سے زائد افراد اسٹریٹ کرائمز میں زخمی ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 15 سال سے آپ کی حکمرانی ہے اور ملبہ عبوری حکومت پر ڈال دیتے ہیں، سندھ حکومت کے وزیر کو اپنے بیانات پر معافی مانگنی چاہیے۔ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے کہ کراچی میں روز ہزار سے زائد موبائل فون چھینے جاتے ہیں، بیشتر افراد تھانہ کلچر کی وجہ سے ایف آئی آر نہیں کٹواتے، سال میں 10 ارب اسی کڑور روپے کے موبائل چھینے جاتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جرائم کو روکا نہیں جائے تو پھر ہم سوچتے ہیں کہ کہیں پولیس پشت پناہی تو نہیں کر رہی، ان حالات میں ایم کیو ایم خاموش نہیں رہے گی جلد لائحہ عمل دیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close