الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔۔۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک کے ووٹرز کا نیا ڈیٹا جاری کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 1 لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ہے، ملک میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان میں 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا میں 2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 اور پنجاب میں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ہے۔
اسی طرح سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔۔۔

close