لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی ، وجہ کیا بنی؟

رحیم یار خان (پی این آئی)لڑکے نے لڑکی کو قتل کر کے خودکشی کر لی ، وجہ کیا بنی؟رحیم یار خان میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی اور اس کی ماں پر فائرنگ کر دی۔رحیم یار خان پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں لڑکی جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کی ماں زخمی ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے لڑکے نے گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق لڑکی اور لڑکے کی لاشوں اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش بھی شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close