شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا،وجہ کیا بنی؟

فیصل آباد (پی این آئی) عثمان ٹاؤن میں شہری بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا۔شہری کھمبے پر مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش کےلیے چڑھا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق کرین کی مدد سے شہری کو کھمبے سے اتارنے کےلیے آپریشن کیا گیا۔شہری کو کرین کی مدد سے اتارنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، محمد افضل نامی شخص کے گلے پر تیز دھار آلے کے زخم بھی تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ لواحقین کے مطابق محمد افضل کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close