ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے خوشخبری

میلان (پی این آئی )کیا آپ کسی کمپنی کے لئے و رک فرام ہوم کر رہے ہیں، تو کیا کسی اور ملک میں منتقل ہونا پسند کریں گے؟اگر ہاں تو اٹلی آپ کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ ورک فرام ہوم بیشتر افراد کی زندگی کا معمول بنتا جارہا ہے یعنی دفتر جانے کی ضرورت نہیں رہی، تو وہ اپنے کام کے ساتھ دنیا کو دیکھنے کو بھی کوشش کررہے ہیں۔ایسے افراد کے لئے ڈیجیٹل نوماڈ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔اٹلی کی جانب سے نیا ڈیجیٹل نوماڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے جو غیر یورپی شہریوں کے لئے ہے۔اس ویزا پروگرام کے تحت غیر ملکیوں کو ایک سال تک اٹلی میں قیام کرنے کی اجازت دی جائے گی مگر اس میں اضافہ ہو سکے گا۔

ایسے افراد کسی کمپنی کے لئے ورک فرام ہوم کر رہے ہوں یا فری لانسر کے طور پر سرگرم ہوں۔اس پروگرام کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کی سالانہ آمدنی کم از کم 28 ہزار یورو ہونا ضروری ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ قیام کے دورانیے کے دوران ہیلتھ انشورنس کی بھی ضرورت ہوگی جبکہ انہیں یہ ثبوت بھی دینا ہوگا کہ وہ کم از کم 6 ماہ تک ڈیجیٹل نوماڈ کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔ڈیجیٹل نوماڈ اپنے خاندان کو بھی ساتھ لے جا سکیں گے مگر اس حوالے سے اطالوی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

close