گوجرانوالہ (پی این آئی )گوجرانوالہ میں پولیس نے قرآن جلانے کا جھوٹا الزام لگانے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ العریبیہ اردو نے پولیس حکام کے حوالے سے بتایا کہ ملزم پارس سلیم مسیح نے اپنے پادری سسر آصف ندیم پر قرآن جلانے کا جھوٹا الزام لگایا اور ایک جعلی ٹک ٹاک اکاو¿نٹ سے کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔سٹی پولیس افسر (سی پی او) ایاز سلیم کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر کے پرامن ماحول کو خراب ہونے سے بچا لیا ہے۔پولیس نے ملزم کے اقبالی بیان پر مشتمل ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے جس میں مبینہ ملزم پارس سلیم مسیح اقبال جرم کرتے ہوئے کہتا ہے کہ ” میری بیوی کچھ دنوں سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔ میں نے ٹک ٹاک پر سسر کی تصویر لگا کر کلپ بنایا تھا کہ قرآن پاک جلایا گیا ہے۔ میری ویڈیو جھوٹی ہے میں نے سسر سے بدلہ لینے کے لئے ویڈیو بنائی تھی۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں