ڈیفنس میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کے کیس میں اہم پیشرفت

کراچی(پی این آئی)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق شخص کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ڈیفنس میں موٹرسائیکل سواروں پر فائرنگ کرنے والے کار سوار کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں فائرنگ کے بعد گاڑی کو تیزی سے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔پولیس حکام کے مطابق گاڑی کا اگلا بمپر ٹوٹا ہوا تھا اور گاڑی پر کوئی نمبر پلیٹ بھی موجود نہیں تھی، کار سوار کی تلاش جاری ہے۔گذشتہ روز گاڑی میں سوار شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close