پشاور(پی این آئی)عید کے 3 روز گورنر ہاؤس عوام الناس کیلئے کھلا رہے گا، اعلان کر دیا۔۔۔گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے عیدالفطر کے 3 روز گورنر ہاؤس کو عوام کیلئے کھولنے کا اعلان کردیا۔گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ عیدالفطر پر گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کیلئے کھلا رہے گا، لوگ عید کے پہلے اور دوسرے روز صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک آسکتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے تیسرے روز گورنر ہاؤس کو خواتین، بچوں اور فیملیز کیلئے مختص کیا ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں