خیبرپختونخوا پولیس کی عید کیلئے آبائی علاقوں میں جانے والوں کیلئے اہم ہدایت

پشاور ( پی این آئی)خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے میں دیگر علاقوں سے آنے والوں کےلیے پیغام جاری کردیا۔

پولیس نے عید الفطر کےلیے آبائی علاقوں کو جانے والوں کو اپنے گھر حفاظت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔پولیس نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے اپنے آبائی علاقوں کو جانے والے اپنے گھر کی حفاظت کے لیے سکیورٹی سسٹم یا چوکیدار کا بندوبست کریں۔ عید کے دنوں میں خالی گھر چوروں کےلیے آسان ہدف ہوتا ہے۔خیبر پختونخوا پولیس نے یہ بھی کہا کہ اپنے گھروں کی حفاظت کا مناسب بندوبست کریں، قیمتی اشیا اور نقد رقوم گھر میں نہ چھوڑیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close