عید پر درزیوں کا کپڑے سینے سے انکار، گاہکوں نے مبینہ تشدد کر ڈالا

میلسی(پی این آئی)عید پر درزیوں کا کپڑے سینے سے انکار، گاہکوں نے مبینہ تشدد کر ڈالا۔۔۔پنجاب کے شہر میلسی میں عید پرکپڑے سلائی کرنے سے انکارپر گاہکوں نے درزیوں پر مبینہ تشدد کر ڈالا۔ذرائع کے مطابق درزیوں کا کہناہے کہ زیادہ کام کی وجہ سے کپڑے لینے سے انکار کیا تھا جس کے بعد گاہکوں کی جانب سے تشدد کیا گیا، تشدد کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہے اور پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close