وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کیلئے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی( وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پانچویں کلاس تک طلبہ کو ڈبہ بند فلیورڈ ملک دینے کے پراجیکٹ کا حتمی پلان طلب کر لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن ریفامز کاجائزہ اجلاس منعقدہوا، جس میں نان پرفارمنگ 13 ہزار سرکاری سکولوں میں آئندہ تین ماہ میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 13 ہزار نان پرفارمنگ سکولوں میں بہتری کے لئے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشن سے رابطے کی ہدایت کی۔اجلاس میں سرکاری سکولوں میں غیر موجود سہولیات کی فراہمی کیلئے ڈونرز سے رابطے کااصولی فیصلہ کیاگیا اور ایجوکیشنل این جی اوز سے پارٹنر شپ کی تجویز پر غورکیاگیا۔صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن رانا سکندر حیات نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں نصابی کتب کی فراہمی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔

کوالٹی آف ٹیچنگ، ایویلیوایشن اور مانیٹرنگ کا میکانزم بنایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سکولوں میں طلباء کی گھوسٹ انرولمنٹ پر تشویش کااظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیب اور لائبریری لازمی ہونی چاہئے۔ سکولوں کا دورہ کر کے صورتحال کاجائزہ لوں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو سکول ٹرانسپورٹ سسٹم پر بریفنگ دی گئی۔

close