حلف نہیں لینے دیں گے، علی امین گنڈاپور نے سٹینڈ لے لیا

پشاور(پی این آئی)حلف نہیں لینے دیں گے، علی امین گنڈاپور نے سٹینڈ لے لیا۔۔۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اپوزیشن ارکان کے حوالے سے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر رکن بننے والوں کو حلف نہیں لینے دیں گے۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ ہم ان غیرقانونی لوگوں کو حلف نہیں اٹھانے دیں گے، ہم کسی طور پر اپنے آئینی حقوق پر سمجھوتا نہیں کریں گے، عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے،ہم آئین کے تحفظ کےلیے ہر اقدام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کی پاسداری پاکستان کے ہر شہری پر فرض ہے، ملک میں بار بار آئین کو توڑا جارہا ہے، آئین میں 90 روز میں انتخابات کرانا ہوتے ہیں جو کہ نہیں کرائے گئے جب کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن کو متنازع بنا کر نشان چھین لیاگیا، مخصوص نشستیں چھین لی گئیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close