گورنرکے پی نے خواجہ سراؤں کو بڑی یقین دہانی کرا دی

پشاور (پی این آئی)گورنر خیبرپختونخوا غلام علی سے خواجہ سراؤں کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔

گورنر سے ملاقات میں خواجہ سراؤں کے وفد نے کمیونٹی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور اپنے مطالبات بھی گورنر کے سامنے رکھے۔وفد نے مطالبہ کیا شہر میں خواجہ سراؤں کیلئے قبرستان کی جگہ مختص کی جائے اور علماء کو ہمارے جنازے پڑھانے پر رضامند کیا جائے۔وفد کے مطالبات پر گورنر نے کہا خواجہ سراؤں کیلئے قبرستان کی جگہ اور جنازے کے مسائل کا حل انتہائی ضروری ہے، وہ خیبرپختونخوا اور وفاقی حکومت کےساتھ خواجہ سراؤں کے مسائل اٹھائیں گے۔گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ذاتی حیثیت میں فوری خواجہ سراؤں میں رمضان پیکج تقسیم کریں گے اور خواجہ سراؤں کو ٹیکنیکل تعلیم دے کر معاشرے میں ذریعہ معاش کے قابل بنایا جائے گا۔گورنر غلام علی نے کہا خواجہ سراؤں میں بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں، یہ دیکھ کر انہیں بہت خوشی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close