لاہور(پی این آئی) ”سرسبز پنجاب، خوشحال کاشتکار“وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا آئندہ 5 سالوں میں تمام کھالے پکے کرنے کا حکم دیا۔
کسانوں کے لئے انقلابی و تاریخی اقدامات صوبے بھر کے تمام کھا لے پکے کر نے کے پروگرام اور سولر ٹیوب ویل پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ اس ضمن میں پہلے مرحلے میں دو سال کے اندر10 ارب کی لاگت سے 1200 کھالے پختہ کیا جائیں گے اور دوسرے مرحلے میں 7 ہزار کھالے پکے کیے جائینگے۔25 ایکڑ زمین تک رکھنے والے کاشتکاروں کو دو سال میں سولر سسٹم مہیا کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں متعدد زرعی پراجیکٹس کی بھی اصولی منظوری دی گئی۔ سیکرٹری زراعت نے ایگریکلچر سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں کاشتکاروں کو 60فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا جبکہ کاشتکاروں کوایک ہزار لیزر لیولر اگلے 6 ماہ میں دئیے جائینگے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں