خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں سے متعلق اہم اعلان

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں سے متعلق اہم اعلان۔۔۔خیبرپختونخوا حکومت کا فلسطینیوں کے لیے 10 کروڑ روپے امداد کا اعلان کردیاہےوزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ عنقریب فلسطینی سفیر کو دعوت دے کرامدادی رقم حوالے کی جائے گی۔بیرسٹر سیف کے مطابق امدادی رقم سے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کے لیے اشیا ئے ضرورت فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کو اس وقت خوراک، رہائش، صاف پانی اور طبی سامان تک رسائی نہیں ہے۔مشیر اطلاعات کا کہناتھا کہ خیبر پختونخوا حکومت غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اس مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close