پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئےگورنرکس جماعت سے ہونگے؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

یرہ اسماعیل خان (پی این آئی) پنجاب اور خیبر پختونخوا میں نئےگورنرکس جماعت سے ہونگے ۔۔؟

پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے بڑا دعویٰ کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پیپلز پارٹی کے سندھ اور بلوچستان میں مسلم لیگ (ن )کے گورنرز ہوں گے، نام ابھی فائنل نہیں ہوئے۔ “جیو نیوز ” کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کہتے ہیں کرپشن کرنے والے کا سر پھاڑ دیں، اگر وزیر اعلیٰ علی امین کرپشن کریں تو انہیں کون اینٹ مارے گا۔ علی امین گنڈا پور کو خود یقین نہیں کہ وہ وزیر اعلیٰ بن چکے ہیں، اگر مرکز کے ساتھ تعلقات بگاڑیں گے تو ہمارا صوبہ پیچھے رہے گا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ 2 اپریل کو سینیٹ کے الیکشن کے بعد حکومت مکمل ہو جائے گی، مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، اُمید ہے بحران سے نکل جائیں گے۔ وفاقی حکومت سے درخواست کی ہے خیبر پختونخوا کا جو حق ہے وہ دیا جائے۔سپیکر خیبر پختونخوا چاہتے ہیں مخصوص نشستیں جیتنے والے حلف نہ لیں، اگر سپیکر نے حلف نہ لیا تو قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close