وفاقی دالحکومت میں کونسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دیدیا گیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے مخصوص اوقات میں وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر بھاری گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے یہ اقدام 23مارچ پر کے حوالے سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔ترجمان وفاقی ٹریفک پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 19اور 23مارچ کو دوپہر 12بجے سے 2بجے تک ہیوی وہیکلز وفاقی دارالحکومت میں داخل نہیں ہو سکیں گی۔ اس حوالے سے لاہور سے آنے والی ٹریفک کے لیے روٹس متعین کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ لاہور سے آنے والی ٹریفک راولپنڈی صدر روڈ سے پشاور جی ٹی روڈ اور موٹروے کی طرف جائے گی۔ کورال چوک اور راولپنڈی سے آنے والی ٹریفک کو کھنہ برج، لہترار روڈ اور پارک روڈ کے ذریعے اسلام آباد کی طرف بھیجا جائے گا۔ چھوٹی گاڑیوں کی سہولت کے لیے موٹروے پولیس نے کشمیر چوک سے بھارہ کہو اور مری کی طرف مڑنے کے لیے ایک متبادل ٹرن متعارف کرا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں