وزیراعلیٰ بلوچستان کا کابینہ کی تشکیل سے متعلق اہم بیان سامنے آگیا

کوئٹہ(پی این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اتحادیوں کے درمیان اختلاف نہیں، بلوچستان کابینہ جلد تشکیل دیدی جائے گی، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اتحادیوں کے درمیان اختلافات نہیں، مشاورت جاری ہے، کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے جو فارمولا طے ہوا ہے اسی پر عمل ہوگا، لاپتہ افراد کا مسئلہ سیاسی بنادیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلوچستان کے مسائل بہت پیچیدہ ہیں، مل کر حل کریں گے، کرپشن بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کا چیلنج درپیش ہے، وفاق کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا، بدقسمتی سے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے 4 سو ملین کے منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر نہیں بنایا گیا تھا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں