ڈاکوؤں نےگزشتہ دو ماہ میں کتنے شہریوں کو اغواءکیا؟خوفناک تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (پی این آئی) سندھ میں2 ماہ کے دوران 200 سے زائد شہریوں اور تاجروں کو ڈاکوؤں نے اغوا ءکیا جن میں سے تاوان کی ادائیگی کے بعد 50 کی رہائی عمل میں آسکی۔

کچے کے ڈاکو پہلے ہنی ٹریپ اور دیگر ذرائع سے تاجروں و شہریوں کو اغوا ءکرتے تھے لیکن اب ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری یہ ہے کہ ڈاکو نیشنل اور سپر ہائی وے پر ٹرانسپورٹرز اور تاجروں کو اغواء کرتے اور لوٹتے نظر آتے ہیں۔سندھ میں رواں سال کے صرف 2 ماہ میں 200 سے زائد تاجر و شہری اغوا ءہوچکے ہیں جن میں سے 50 سے زائد شہری اور تاجر تاوان دینے کے بعد رہا کیے گئے۔

سینٹرل پولیس آفس کے ریکارڈ کے مطابق سکھر اور لاڑکانہ رینج میں 81 افراد اغوا ءہوئے جن میں سے 59 افراد کو تاوان کی ادائیگی یا دیگر ذرائع استعمال کرکے بازیاب کرایا گیا۔ ان وارداتوں میں سے 35 میں اغواء کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 28 مقدمات درج ہی نہیں کیے گئے۔ضلع گھوٹکی میں 26 افراد کو اغواء کیا گیا جن میں سے 22 کو بازیاب کرایا گیا ، 15 شہریوں کے اغوا ءکے مقدمات درج کیے گئے جبکہ 11 واقعات کے مقدمات درج نہیں ہوسکے۔

close