سیالکوٹ، پیٹرول چھڑک کر بیوی نے شوہر کو آگ لگا دی

سیالکوٹ(پی این آئی)سیالکوٹ، پیٹرول چھڑک کر بیوی نے شوہر کو آگ لگا دی۔۔۔سیالکوٹ کے علاقے اگوکی میں گھریلو تنازع پر بیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہر کو آگ لگا دی۔پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنی بہنوں اور بہنوئی کے ساتھ مل کر شوہر کو آگ لگائی، متاثرہ شخص کی بیوی، اس کی 3 بہنوں اور بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو ٹی ایچ کیو اسپتال سمبڑیال منتقل کر دیا گیا۔ڈاکٹرز نے کہا کہ آگ لگنے سے متاثرہ شخص کے جسم کا 60 فیصد حصہ جھلس گیا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close