پنجاب حکومت کا صحافیوں کیلئےبڑا اعلان

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت کی جانب سے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

پنجاب حکومت نے صحافیوں کیلئے ایک ارب روپے کے جرنلسٹس انڈومنٹ فنڈ کا اعلان کیا ہے جس کا لاہور پریس کلب گورننگ باڈی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فنڈ کی رقم میں تاریخ ساز اضافہ صوبائی حکومت کی صحافی دوستی کا ثبوت ہے، وزیر اعلیٰ نے صحافت اور اس سے منسلک میڈیا پرسنز کو صرف وعدوں پر نہیں رکھا۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت میڈیا اور میڈیا ورکرز کو درپیش مشکلات کا بخوبی ادراک رکھتی ہے، فنڈز بیروزگار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے، فنڈ شہید یا وفات پا جانے والے میڈیا ورکرز کے خاندانوں کی کفالت کیلئے استعمال ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close