عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان

کراچی(پی این آئی)عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان۔۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں عید کے بعد نئی بسیں چلانے کا اعلان کردیا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کراچی والوں کو خوشخبری سنا دی۔ان کا کہنا ہے کہ عید کے بعد کراچی کے مختلف روٹس پرنئی بسیں چلائی جائیں گی جبکہ پنک بس سروس کی بسوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے جو ذمہ داری دی گئی ہے، اس کے بارے میں عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں۔

نگراں حکومت میں پروجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے۔شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف زرداری نے خاص ہدایات دی ہیں کہ ٹرانسپورٹ انفرا اسٹرکچر پر فوکس کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرین بسیں عوام کے لیے شروع ہو چکی ہیں، کچھ نئی بسیں آئی ہیں وہ بھی سڑکوں پر آئیں گی۔ عید کے بعد الیکٹرک بسوں کے 2 نئے روٹ شروع ہوں گے۔صوبائی وزیر نے میرپورخاص کے حوالے سے بھی اعلان کیا اور کہا کہ میرپورخاص میں بھی پیپلز سروس بسیں چلائیں جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close