سفاک بھائیوں نے بہن کو قتل کر دیا

بہاولنگر(پی این آئی)بہاولنگرکے چک امروکا میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات پیش آئی ہے۔جہاں بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن اور ایک نوجوان کو ٹوکے کے وار کرکے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل بہاولنگر میں خاتون کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کا واقعہ بھی سامنے آیا تھا، وزیراعلیٰٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سے پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس بھی لے لیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آرپی اوبہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close