پنجاب حکومت کا سکول جانے والے بچوں کیلئے بڑا اعلان

لاہور(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےا سکول ایجوکیشن کونسل کی تشکیلِ نو اور پنجاب کریکولم وِنگ کی ری اسٹرکچرنگ کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےسرکاری اسکولوں میں مارننگ اسمبلی بحال کرنے اور طلبہ کی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے ڈبے کا بند دودھ فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اسکول ایجوکیشن میں اصلاحات سے متعلق لاہور میں اجلاس ہوا۔مریم نواز نے پنجاب ٹیکسٹ بک اینڈ کریکولم بورڈ کے امور پر تشویش کا اظہار کیا اور طلبہ کو نصابی کتب کی فراہمی میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے صوبے بھر کے اسکولوں کو بتدریج سولر انرجی پر منتقل کرنے کے لیے جامع پلان طلب کرلیا اور کہا کہ سرکاری اسکولوں میں معیار تعلیم کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔مریم نواز نے نجی اشتراک سے طلبہ کے لیے دودھ کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہیلتھ کارڈ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا بھی فیصلہ کیا اور ہیلتھ کارڈ کی ری لانچنگ کے لیے 3 ماہ میں قابلِ عمل پلان طلب کرلیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close