لاہور ( پی این آئی) لیسکو کی رمضان المبارک میں بھی بجلی چورروں کے خلاف مہم جاری ،24گھنٹوں میں 412 ملزمان بجلی چوری کرتے پکڑے گئے جبکہ 187 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 12 کمرشل،1زرعی اور399 ڈومیسٹک تھے،تمام کنکشنز منقطع کرکے ان کو2 لاکھ61 ہزار880 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کر دیئے گئے۔24 گھنٹوں کے دوران چارج کئے گئے یونٹس کی مالیت92لاکھ80 ہزار791 روپے ہے،الرحیم گارڈن کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،مناواں کے علاقے میں کنکشن کو 1لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،جنڈیالہ کے علاقے میں بھی ملزم کو1لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق لیسکو کی جانب سے جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران گرفتار افراد کی تعداد 20ہزار38ہوگئی، مجموعی طور پر63 ہزار4سو73 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،62ہزار516ملزمان کے خلاف مقدمات درج۔بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ14 لاکھ8 ہزار145 یونٹس چارج کئے گئے ہیں،چارج کیے گئے یونٹس کی قیمت 3ارب9 کروڑ64 لاکھ64 ہزار85 روپے ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں