سرگودھا، استاد کے تشدد سے نویں جماعت کا طالب علم جاں بحق

سرگودھا (پی این آئی) نویں جماعت کا طالب علم اسکول ٹیچرکے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔۔۔۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نجی اسکول کےطالب علم سمیع اللہ کو ٹیچر نے سبق یاد نہ کرنے پرلاٹھی سے مارا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی متاثر ہو گئی۔۔۔ سرگودھا پولیس کا کہنا ہےکہ ریڑھ کی ہڈی متاثر ہونے پر طالب علم کوپہلے سرگودھا اور بعد میں فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخم اس قدر شدید تھا کہ طالب علم سمیع اللہ کی جان نہ بچائی جا سکی۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ہونے والے ٹیچر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔۔۔ واقعہ دو روز قبل پیش آیا اور مرنے والا طالب علم اسکول کے ہاسٹل میں ہی رہائش پذیر تھا۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close