صدارتی انتخاب سے قبل آصف زرداری کو بلوچستان سے بڑی حمایت مل گئی

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان میں تمام اتحادی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی، ن لیگ اور دیگر نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پی پی پی، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے اراکین کا اجلاس ہوا، جس میں تمام شریک جماعتوں نے نو مارچ کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔جعفر مندو خیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان نو مارچ کو اجلاس میں شریک ہوکر آصف زرداری کو ووٹ دیں۔اس کے علاوہ اتحادی جماعتوں نے 14مارچ کو سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اتحادی جماعتون کے مشترکہ نامزد امیدوار میر دوستین ڈومکی کے حق میں ووٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں