سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا بڑا اعلان

کوئٹہ (پی این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے اعلان کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شہریوں کو 20 دن میں مالی امداد ان کے گھروں پر پہنچاؤں گا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے گوادر دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گوادر کے ہر علاقے سے کل تک بارش کا پانی نکال دیا جائے گا۔انہوں نے ڈی جی پی ڈی ایم اے اور چیف سیکرٹری کو مکمل نکاسی آب تک گوادر میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہر مشکل کی طرح اس بار بھی پاک افواج نے گوادر نے امدادی کارروائیوں میں بھرپور مدد کی۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کسی بھی مصبیت میں خود کو تنہا محسوس نہ کریں،حکومت بلوچستان اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بارشوں اور سیلابی پانی سے سینکڑوں گھروں کو نقصان پہنچا، نقصانات کے تعین کیلئے کمیٹی بنا دی ہے جو 20 روز میں رپورٹ پیش کرےگی۔بعد ازاں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں مزار قائد پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ اس موقع پر نیوی کے دستے نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو سلامی پیش کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں