پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں سکیورٹی فورسز کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے، آپریشن میں ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد قانون نافذکرنے والے اداروں اور معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں ممکنہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، علاقہ مکینوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمےکے لیے بھرپور تعاون کا اظہارکیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں