روپوش اور مطلوب پی ٹی آئی رہنما کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں دبنگ انٹری

پشاور(پی این آئی) روپوش اور مطلوب پی ٹی آئی رہنما کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں دبنگ انٹری۔۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے روپوش اور مطلوب رہنما اعظم سواتی خیبر پختونخوا اسمبلی میں منظر عام پر آگئے۔انہوں نے اسپیکر کے چیمبر میں نومنتخب اسپیکر بابر سلیم سواتی کو گاؤن پہنایا، گلے لگایا اور ماتھا چوما۔ گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ قومی اسمبلی جعلی ہے، مانسہرہ میں نواز شریف کو بری طرح شکست ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ مانسہرہ کے لوگوں نے ووٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا بدلہ لیا، ہم اداروں کے درمیان محبت کو بڑھائیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close