دہشت گردوں کی فائرنگ

پشاور (پی این آئی) دہشت گردوں کی فائرنگ۔۔۔۔۔پشاور کے تھانے پھندو کی حدود میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کےمطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ابابیل فورس کا ایک اہلکار شہید، جبکہ ایک زخمی ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابابیل اسکواڈ کے اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، جو نہیں رکے، جس پر پولیس نے ان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق زخمی پولیس اہلکار کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دونوں اہلکار تھانہ گلبہار میں ڈیوٹی پر تعینات تھے۔۔۔

دوسری جانب شہید پولیس اہلکار قیصر خان کی نمازِجنازہ ملک سعد پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی و دیگر حکام نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔پولیس افسران نے شہید کے جسدِ خاکی کو سلامی پیش کی اور پھول رکھے ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں