خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کب طلب کر لیا گیا؟

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کب طلب کر لیا گیا؟ خیبر پختونخوا اسمبلی کا پہلا اجلاس 28 فروری کو طلب کرلیا گیا ہے۔ نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حالیہ عام انتخابات کے بعد پہلا اجلاس بلانے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا کو بھجوائی گئی تھی جس پر گورنر نے دستخط کر دیئے۔گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے سمری منظور ہونے کے بعد صوبائی اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو 11 بجے دن منعقد ہو گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزارت اعلیٰ کیلئے علی امین گنڈا پور کو امیدوار نامزد کیا گیاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close