پشاور (پی این آئی) خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ’صوبے میں سیاسی انتقام کی کوئی گنجائش نہیں، ’ہم کسی سے سیاسی انتقام لیں گے نہ کسی سرکاری افسر سے بدلہ لیں گے۔‘
اتوار کو پشاور سپیکر ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات میں خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلٰی علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ صوبے میں سیاسی انتقام کی کوئی گنجائش نہیں کیونکہ دو برس میں بہت نقصان ہو گیا۔ معاشی لحاظ سے بھی کمزور ہوئے اور امن و امان کی صورتحال بھی خراب ہوئی۔ ‘انہوں نے کہا کہ ’ہم نے اس صوبے کو آگے لے کر چلنا ہے۔ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار سرکاری افسروں کو قانون کے دائرے میں رہ کر سزا دینا پڑے گی تاکہ دوسروں کے لئے عبرت بنیں اور آئندہ کوئی ایسا نہ کرے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہم حکومت میں اکر وفاق کو تنگ نہیں کریں گے مگر صوبے کے حق کے لیے لڑیں گے۔ صوبے کے بقایاجات لیے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔‘’صوبے میں اتحاد پر بات چیت جاری ہے‘
علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ سیاسی اتحاد کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے تاکہ ہمیں مخصوص نشستیں مل جایئں اور اسمبلی میں ہماری پوزیشن مضبوط ہوجائے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ہماری مذاکراتی ٹیم کی جانب سے کچھ جماعتوں سے بات چیت چل رہی ہے جو اگلے 2 روز تک فائنل ہوجائے گی تاہم حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے۔‘
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں