پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں کس کیساتھ مل کر حکومت بنائے گی؟اہم خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے جماعت اسلامی کے انکار کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے مولانا فضل الرحمان سے مدد لینے پر غور شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی خیبرپختونخوا اسمبلی میں نشستیں موجود ہیں جس کے بعد پی ٹی آئی کا جے یو آئی کے ساتھ کےپی میں مخلوط حکومت بنانے کا امکان ہے۔ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ مولانا اور ہم الیکشن سے متعلق تحفظات پر ایک صفحے پر ہیں، کل پی ٹی آئی اور جے یو آئی ف کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا پیغام بھی مولانا فضل الرحمان کو پہنچایا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی اور پی ٹی آئی نے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب کیلئے جے یو آئی ف سے ووٹ مانگا تھا۔پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ پریس کانفرنس میں مولانا کا نام لیکر کہا جائے کہ ہم ان سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close