پشاور (پی این آئی)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )کی جانب سے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف احتجاج کا اعلان کردیا گیا۔
اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی کا اپنی ٹویٹ میں کہنا ہے کہ دھاندلی زدہ انتخابات کے خلاف احتجاجی تحریک کا آغاز ضلع صوابی سے ہوگا۔ 20 فروری بروز منگل ضلع صوابی میں جبکہ 23 فروری بروز جمعہ چارسدہ میں احتجاج کیا جائیگا۔انہوں نے مزید لکھا کہ ہم پرامن رہیں گے لیکن اگر انتخابات کی طرح آپ نے یہاں بھی دھاندلی کی کوشش کی تو میں وضاحت کرچکا ہوں کہ میں آپ کیلئے ولی خان سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہوں،لہٰذا ہمیں اپنے حقوق کیلئے لڑنے دیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں