پشاور (پی این آئی) پشاور میں کچرے کے ڈھیر سے صوبائی اسمبلی کے بیلٹ پیپر برآمد ہوئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کچرے سے بیلٹ پیپر ملنے پر ن لیگ کے امیدوار حیدر شاہ نے ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔حیدر شاہ نے کہا کہ عوام کے ووٹوں کا حشر کردیا گیا۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے حیدر شاہ کو الیکشن کمیشن میں اپیل دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں