کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق

پشاور(پی این آئی)کرکٹ میچ کے دوران جھگڑا، فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق۔۔۔۔۔۔۔۔۔پشاور کے نواحی علاقے میں کرکٹ میچ کےدوران جھگڑے میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے انقلاب خٹکوپل کے قریب پیش آیا، کرکٹ میچ کے دوران جھگڑے کے بعد ایک فریق کے افراد دوسرےکےگھر شکایت لےکر پہنچےتو فائرنگ کی گئی ۔۔۔۔۔۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے،

جاں بحق افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ واقعے کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہےپولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔۔۔۔۔